❮
❯
حدیث نمبر: 18021
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثٌ هُنَّ حَقٌّ لَا يَجْعَلُ اللَّهُ مَنْ لَهُ سَهْمٌ فِي الْإِسْلَامِ كَمَنْ لَا سَهْمَ لَهُ ، وَلَا يَتَوَلَّى اللَّهَ عَبْدٌ فَيُوَلِّيهِ غَيْرُهُ ، وَلَا يُحِبُّ رَجُلٌ قَوْمًا إِلَّا حُشِرَ مَعَهُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطِ ، وَقَدْ وُثِّقَ .
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین چیزیں ایسی ہیں جو حق ہیں ، اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو جس کا اسلام میں کوئی حصہ ہو ، اسے اس کی مانند نہیں بنایا ، جس کا اسلام میں کوئی حصہ نہ ہو ، اور جب بندہ اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اسے غیر کے سپرد نہیں کرتا ، اور جب آدمی کسی قوم سے محبت رکھتا ہے ، تو اس کا حشر ان کے ساتھ ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف محمد بن میمون خیاط کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18021
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (874) ، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6446، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 841، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6603»