مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - . باب: اللہ تعالیٰ کی خاطر ، ایک دوسرے سے محبت کرنے والے افراد
وَبِسَنَدِهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثَةٌ فِي ظِلِّ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ : رَجُلٌ حَيْثُ تَوَجَّهَ عَلِمَ أَنَّ اللَّهَ مَعَهُ ، وَرَجُلٌ دَعَتْهُ امْرَأَةٌ إِلَى نَفْسِهَا فَتَرَكَهَا مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ، وَرَجُلٌ أَحَبَّ لِجَلَالِ اللَّهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدِ الَّذِي قَبْلَهُ . ¤اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن تین لوگ اللہ تعالی کے سائے میں ہوں گے ، جس دن اس کے سائے کے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا ، ایک وہ شخص جو جہاں بھی ہو ، وہ اس بات کو جانتا ہو ( یعنی اس پر ایمان رکھتا ہو ) کہ اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ ہے ، ایک وہ شخص جسے کوئی عورت اپنی طرف بلائے اور وہ اللہ تعالی کے خوف سے اس عورت کو چھوڑ دے ، اور ایک وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی عظمت کی خاطر کسی ( دوسرے شخص ) سے محبت رکھتا ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے اس سے پہلی والی روایت کی سند کے ہمراہ نقل کی ہے ۔