حدیث نمبر: 18016
قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَتَزَاوَرُ أَهْلُ الْجَنَّةِ عَلَى نُوقٍ عَلَيْهَا الْحَشَايَا ، فَيَزُورُ أَهْلُ عِلِّيِّينَ مَنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ ، وَلَا يَزُورُ مَنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ أَهْلَ عِلِّيِّينَ إِلَّا الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ [ فَإِنَّهُمْ ] يَتَزَاوَرُونَ حَيْثُ شَاءُوا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اہل جنت اونٹنیوں پر بیٹھ کر ایک دوسرے سے ملاقات کے لیے جائیں گے ، ان اونٹیوں پر پالان ہوں گے ، تو بلند مرتبہ کے لوگ نیچے والے مرتبے کے لوگوں سے ملاقات کے لیے جائیں گے ، لیکن نیچے کے مرتبے والے لوگ اوپر کے مرتبے والے لوگوں سے ملاقات کے لیے نہیں جائیں گے ، البتہ ان لوگوں کا معاملہ مختلف ہے جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں ، کیونکہ وہ جنت میں جہاں چاہیں گے ، ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر بن نمیر ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 18016
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7936)»