حدیث نمبر: 17991
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ : أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ وُلِدَ لَهُ غُلَامٌ ، فَذَهَبَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجَبْهَتِهِ وَقَالَ هَكَذَا بِإِصْبَعِهِ ، فَدَعَا فَخَرَجَتْ شَعْرَةٌ مِنْ جَبْهَتِهِ كَأَنَّهَا هُلْبَةُ فَرَسٍ ، قَالَ : فَأَحَبَّ الْخَوَارِجَ ، وَلَزِمَهُمْ ، فَسَقَطَتِ الشَّعْرَةُ مِنْ جَبْهَتِهِ ، فَأَخَذَهُ أَبُوهُ فَقَيَّدَهُ وَحَبَسَهُ ، قَالَ : فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ : اتَّقِ اللَّهَ ، أَلَيْسَ تَرَى أَنَّ بَرَكَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ وَقَعَتْ مِنْ جَبْهَتِكَ ؟ قَالَ : فَمَا زِلْتُ أَعِظُهُ حَتَّى رَجَعَ عَنْ رَأْيِهِ وَأَبْغَضَهُمْ ، فَنَبَتَتْ بَعْدُ تِلْكَ الشَّعْرَةُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ہاں بچہ پیدا ہوا ، وہ صاحب اس بچے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیشانی کو پکڑا اور اس پر اس طرح انگلیاں پھیریں ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی ، اس بچے کی پیشانی پر بعد میں یوں بال نکلے جیسے گھوڑے کی گردن پر بال ہوتے ہیں ۔ راوی بیان کرتے ہیں : ( یعنی بڑا ہو کر ) وہ بچہ خوارج سے محبت کرنے لگا اور ان کے ساتھ مل گیا ، تو اس کی پیشانی کے بال جھڑ گئے ، اس کے باپ نے اسے پکڑا اور اسے قید کر دیا ، راوی بیان کرتے ہیں : ایک دن میں اس لڑکے کے پاس آیا اور میں نے اس سے کہا: تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو ! کیا تم نے غور نہیں کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت تمہاری پیشانی سے گر گئی ہے ؟ راوی کہتے ہیں : میں مسلسل اسے نصیحت کرتا رہا ، یہاں تک کہ اس نے اپنی رائے سے رجوع کر لیا اور خوارج سے بغض رکھنے لگا ، تو بعد میں اس کے وہ بال واپس آ گئے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، روایت کے الفاظ ان کی نقل کردہ ہیں اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17991
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن