مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا تَوَادَّ اثْنَانِ فَيُفَرِّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا الذَّنْبُ . باب: جب دو آدمی ، ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں تو ان کے درمیان علیحدگی کسی گناہ کی وجہ سے ہوتی ہے
حدیث نمبر: 17990
وَعَنْ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِيَّ كَانَ يَقُولُ " الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ " " يَقُولُ : وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا تَوَادَّ اثْنَانِ فَيُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا إِلَّا بَذَنْبٍ يُحْدِثُهُ أَحَدُهُمَا "محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہوتا ہے ، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا ، وہ اسے رسوا نہیں کرتا ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے : ” اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، دو افراد ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ، تو ان دونوں کے درمیان علیحدگی کسی گناہ کی وجہ سے ہوتی ہے ، جس کا ارتکاب اُن دونوں میں سے کسی ایک نے کیا ہوتا ہے ۔ “