مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَحَبَّ أَهْلَ الشَّرِّ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اہل شر سے محبت رکھتا ہو
حدیث نمبر: 17992
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كُلُّ نَفْسٍ تُحْشَرُ عَلَى هَوَاهَا ، فَمَنْ هَوَى الْكُفْرَ فَهُوَ مَعَ الْكَفَرَةِ ، وَلَا يَنْفَعُهُ عِلْمُهُ شَيْئًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضُعَفَاءُ ، وَقَدْ وُثِّقُوا . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر شخص کا حشر اُس کی نفسانی خواہش کے مطابق ہو گا ، جس شخص کی خواہش کفر کی ہو گی وہ کافروں کے ساتھ ہو گا اور اس کا علم اُسے کوئی نفع نہیں دے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعیف راوی ہیں ، جن کی توثیق کی گئی ہے ۔