حدیث نمبر: 17984
عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ : أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجَتَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اصْبِرْ أَبَا سَعِيدٍ ; فَإِنَّ الْفَقْرَ إِلَى مَنْ يُحِبُّنِي مِنْكُمْ أَسْرَعُ مِنَ السَّيْلِ مِنْ أَعْلَى الْوَادِي وَمِنْ أَعْلَى الْجَبَلِ إِلَى أَسْفَلِهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ شِبْهُ الْمُرْسَلِ . ¤
محمد محی الدین

سعید بن ابوسعید بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی حاجت مندی کی شکایت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے ابوسعید ! تم صبر سے کام لو ! کیونکہ تم میں سے جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے اس کی طرف غربت ، اس سے زیادہ تیزی سے آتی ہے جیسے تیزی سے سیلابی پانی وادی کے اوپری حصے یا پہاڑ کے اوپر سے نیچے کی طرف آتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، تاہم یہ مرسل روایت کے ساتھ مشابہت رکھتی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17984
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (42/3)»