حدیث نمبر: 17985
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ : إِنِّي أُحِبُّكَ ، فَقَالَ : " اسْتَعِدَّ لِلْفَاقَةِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بَكْرِ بْنِ سُلَيْمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عرض کی : میں آپ سے محبت رکھتا ہوں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم ( فقر و ) فاقہ کے لیے تیار رہو ! ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بکر بن سلیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17985
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرج البزار فى المسند (3595)»