حدیث نمبر: 17979
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ أَرْوَاحَ الْمُؤْمِنِينَ لَتَلْتَقِي عَلَى مَسِيرَةِ يَوْمٍ ، مَا رَأَى أَحَدٌ مِنْهُمْ صَاحِبَهُ قَطُّ " . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بیشک مومنین کی ارواح ایک دن کے فاصلے سے ایک دوسرے سے ملتی ہیں ، حالانکہ ان میں سے کسی ایک نے اپنے ساتھی کو کبھی نہیں دیکھا ہوتا ۔ “