مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَطْلُبُ رِضَا اللَّهِ تَعَالَى . باب: اس شخص کا بیان ، جو اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کرتا ہے
حدیث نمبر: 17968
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرُّؤَاسِيِّ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ارْضَ عَنِّي ، قَالَ : فَأَعَرَضَ عَنِّي ثَلَاثًا قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّ الرَّبَّ لَيَتَرَضَّى فَيَرْضَى ، قَالَ : " فَرَضِيَ عَنِّي " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن مالک رؤاسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھ سے راضی ہو جائیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا ، ایسا تین مرتبہ ہوا ، راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر پروردگار کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ راضی ہو جاتا ہے ، راوی بیان کرتے ہیں : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے راضی ہو گئے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔