مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَا صَبْوَةَ لَهُ ، وَمَنْ يَنْشَأُ فِي الْعِبَادَةِ . باب: اس شخص کا بیان ، جس میں ، لہو و لعب کی طرف میلان نہ ہو اور اس کی نشوونما عبادت کرتے ہوئے ہوئی ہو
حدیث نمبر: 17954
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيَعْجَبُ مِنَ الشَّابِّ لَيْسَتْ لَهُ صَبْوَةٌ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ اور روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ ایسے نوجوان کو پسند کرتا ہے جس کا لہو و لعب کی طرف میلان نہ ہو ۔ “
یہ روایت امام أحمد ، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔