مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يَتَمَنَّاهُ الْغَنِيُّ فِي الْآخِرَةِ . باب: اس بات کا بیان کہ مال دار شخص آخرت میں کیا آرزو کرے گا ؟
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمْ يُصَّلُونَ وَيَدْعُونَ فَقَالَ : " خُذُوا فِيمَا كُنْتُمْ فِيهِ " . وَقَالَ : " أَبْشِرُوا - أَحْسَبُهُ قَالَ : - يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ ، بِالْفَوْزِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى الْأَغْنِيَاءِ بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ ، حَتَّى إِنَّ الْغَنِيَّ يَوَدُّ لَوْ كَانَ سَائِلًا " . قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ قَوْلِهِ : " حَتَّى إِنَّ الْغَنِيَّ يَوَدُّ أَنَّهُ كَانَ سَائِلًا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” لوگ اس وقت نماز پڑھ چکے تھے اور دعا کر چکے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ جس صورتحال میں ہو اسے اختیار کیے رکھو ! آپ نے فرمایا : تم لوگ خوشخبری حاصل کرو ! میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں : اے مہاجرین کے گروه ! ( تم یہ خوشخبری حاصل کرو ) کہ قیامت کے دن تم لوگ ، امیر لوگوں کے مقابلے میں پانچ سو سال پہلے ( جنت میں داخل ہونے کی ) کامیابی حاصل کر لو گے یہاں تک کہ مالدار شخص یہ آرزو کرے گا کہ کاش وہ مانگنے والا ہوتا ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں : مالدار شخص یہ آرزو کرے گا کہ کاش وہ مانگنے والا ہوتا “ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔