حدیث نمبر: 17907
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : أَمَرَنِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبْعٍ : بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ وَالدُّنُوِّ مِنْهُمْ ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ دُونِي ، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَصِلَ الرَّحِمَ وَإِنْ أَدْبَرَتْ ، وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أَسْأَلَ أَحَدًا شَيْئًا ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَقُولَ الْحَقَّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا ، وَأَمَرَنِي أَنْ لَا يَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةُ لَائِمٍ ، وَأَمَرَنِي أَنْ أُكْثِرَ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ .
محمد محی الدین

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے خلیل علیہ السلام نے مجھے سات چیزوں کا حکم دیا تھا : ” غریبوں سے محبت رکھنا اور ان کے قریب رہنا ، آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں اپنے سے نیچے والے کی طرف دیکھوں اپنے سے اوپر والے کی طرف نہ دیکھوں اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں صلہ رحمی کروں اگرچہ میرے ساتھ اچھا سلوک نہ ہو رہا ہو اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں کسی سے کوئی چیز نہ مانگوں اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں حق بات کہوں ، اگرچہ وہ کڑوی ہو اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی میں پرواہ نہ کروں ، اور آپ نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ میں کثرت کے ساتھ «” لا حول ولا قوۃ الا باللہ “ » پڑھوں ، کیونکہ یہ عرش کے نیچے موجود خزانوں میں سے ہے ۔ “

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17907
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (159/5)»