مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ . باب: فقراء کی فضیلت کا بیان
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " انْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ " . قَالَ : فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ حُلَّةٌ ، قُلْتُ : هَذَا ، قَالَ : قَالَ لِي : " انْظُرْ أَوْضَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ " . قَالَ : فَنَظَرْتُ فَإِذَا رَجُلٌ عَلَيْهِ أَخْلَاقٌ ، قَالَ : قُلْتُ : هَذَا ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَهَذَا عِنْدَ اللَّهِ أَخْيَرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ مِلْءِ الْأَرْضِ مِثْلِ هَذَا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : تم مسجد میں موجود سب سے بلند حیثیت کے مالک شخص کا جائزہ لو ! راوی کہتے ہیں : میں نے دیکھا تو وہاں ایک شخص موجود تھا جس کے جسم پر حلہ ( یعنی قیمتی لباس ) تھا ، میں نے کہا: یہ ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : تم مسجد میں موجود ، سب سے کم تر حیثیت کے شخص کا جائزہ لو ! راوی کہتے ہیں : میں نے دیکھا تو وہاں ایک شخص موجود تھا ، جس کے جسم پر بوسیدہ لباس تھا ، میں نے عرض کی : یہ ہے ، راوی کہتے ہیں : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن یہ ( غریب شخص ) اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ، اُس ( خوشحال شخص ) جیسے ، اتنے لوگوں سے بہتر ہو گا ، جو زمین کو بھر دیں ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔