حدیث نمبر: 17877
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : يَا حَبَّذَا الْمَكْرُوهَاتُ : الْمَوْتُ وَالْفَقْرُ ، [ وَايْمُ اللَّهِ ، مَا هُوَ إِلَّا الْغِنَي وَالْفَقْرُ ] وَمَا أُبَالِي بِأَيِّهِمَا ابْتُلِيتُ ، [ لِأَنَّ حَقَّ اللَّهِ فِي كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا وَاجِبٌ ] إِنْ كَانَ الْغِنَى إِنَّ فِيهِ الْعَطْفَ ، وَإِنْ كَانَ الْفَقْرُ إِنَّ فِيهِ لَلصَّبْرَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” ناپسندیدہ چیزوں کے کیا کہنے ؟ موت اور غربت ، اللہ کی قسم ! خوشحالی اور غربت میں سے ، میں یہ پرواہ نہیں کروں گا کہ مجھے ان دونوں میں سے ، کس کے حوالے سے آزمائش کا شکار کیا جاتا ہے ؟ کیونکہ ان دونوں میں سے ہر ایک صورت حال میں ، اللہ تعالیٰ کا حق واجب ہوتا ہے ، اگر خوشحالی ہو ، تو اس میں مہربانی لازم ہوتی ہے اور اگر غربت ہو ، تو اس میں صبر لازم ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17877
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8505)»