مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَرْضَى بِمَا قُسِمَ لَهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اس چیز سے راضی ہو ، جو اس کے حصے میں آئی ہو
حدیث نمبر: 17878
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ : مَا يَضُرُّ امْرَأً مُسْلِمًا عَلَى أَيِّ حَالٍ أَصْبَحَ عَلَيْهَا ، أَوْ أَمْسَى لَا تَكُونُ حَزَازَةً فِي نَفْسِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ . ¤محمد محی الدین
اُن کے حوالے سے
یہ روایت بھی منقول ہے : وہ فرماتے ہیں : ” مسلمان شخص کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ، خواہ اُس کی جو بھی حالت ہو ، اُس کے من میں ( کوئی غصہ یا ) تکلیف نہیں ہوتی ہے ۔ “ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔