مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَرْضَى بِمَا قُسِمَ لَهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اس چیز سے راضی ہو ، جو اس کے حصے میں آئی ہو
حدیث نمبر: 17876
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ اللَّهَ لَيَبْتَلِي الْعَبْدَ ، لِيَنْظُرَ كَيْفَ يَعْمَلُ ، فَإِنْ رَضِيَ بُورِكَ لَهُ ، وَإِنْ لَمْ يَرْضَ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَازِنِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ بندے کو آزماتا ہے تاکہ اس بات کو ظاہر کرے کہ بندہ کیسا عمل کرتا ہے ؟ اگر بندہ راضی ہو ، تو اس کے لئے برکت رکھی جاتی ہے اور اگر بندہ راضی نہ ہو ، تو اس کے لئے برکت نہیں رکھی جاتی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن راشد مازنی ہے اور وہ متروک ہے ۔