مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا يَرْتَفِعُ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا . باب: جب کوئی دنیاوی معاملہ سربلند ہو ، تو اس کا بیان
عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ : كَانَتْ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَضْبَاءُ لَا تُسْبَقُ ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى قَعُودٍ فَسَبَقَهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " حَقٌّ عَلَى اللَّهِ لَا يَرْتَفِعُ شَيْئًا مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا وَضَعَهُ " . قَالَ مَعْنُ بْنُ عِيسَى : كَانَ مَالِكٌ لَا يُسْنِدُهُ ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا يَوْمًا نَشِيطًا فَحَدَّثَنَاهُ بِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الْبَزَّارِ : أَحْمَدَ بْنِ الرَّبِيعِ ، فَإِنِّي لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی ” عضباء “ سے دوڑ میں آگے نہیں نکلا جا سکتا تھا ، ایک دفعہ ایک دیہاتی اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی سے دوڑ میں آگے نکل گیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ دنیا میں سے جو بھی چیز بلند ہو ، اللہ تعالیٰ اسے پست کر دے ۔ “ معن بن عیسیٰ بیان کرتے ہیں : امام مالک اس کی سند بیان نہیں کرتے تھے ، ایک دن وہ ہمارے پاس تشریف لائے ان کا مزاج خوشگوار تھا ، تو انہوں نے ہمیں
یہ روایت زہری کے حوالے سے ، سعید بن مسیب کے حوالے سے ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہونے کے طور پر بیان کی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف امام بزار کے استاد أحمد بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے ، میں ان سے واقف نہیں ہوں ۔