حدیث نمبر: 17859
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ يَرْفَعُهُ قَالَ : يُنَادِي مُنَادٍ : دَعُوا الدُّنْيَا لِأَهْلِهَا ، دَعُوا الدُّنْيَا لِأَهْلِهَا ، دَعُوا الدُّنْيَا لِأَهْلِهَا ، مَنْ أَخَذَ مِنَ الدُّنْيَا أَكْثَرَ مِمَّا يَكْفِيهِ أَخَذَ جِيفَةً ، وَهُوَ لَا يَشْعُرُ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ . ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے : دنیا کو ، اہل دنیا کے لئے چھوڑ دو ! دنیا کو اہل دنیا کے لئے چھوڑ دو ! دنیا کو اہل دنیا کے لئے چھوڑ دو ! جو شخص اپنے بنیادی ضرورت سے زیادہ دنیا لیتا ہے ، وہ مردار کو لیتا ہے اور اُسے اس کا شعور بھی نہیں ہوتا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17859
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3695)»