حدیث نمبر: 17850
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا أَحْسَنَ الْقَصْدَ فِي الْغِنَى ! مَا أَحْسَنَ الْقَصْدَ فِي الْفَقْرِ ! وَأَحْسَنَ الْقَصْدَ فِي الْعِبَادَةِ ! " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ سَعِيدِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ حَبِيبٍ ، وَمُسْلِمٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ إِلَّا ابْنَ حِبَّانَ فِي تَرْجَمَةِ سَعِيدٍ الرَّاوِي عَنْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” خوشحالی میں میانہ روی اختیار کرنا کتنی اچھی بات ہے ، غربت میں میانہ روی اختیار کرنا کتنی اچھی بات ہے ، عبادت میں میانہ روی اختیار کرنا کتنی اچھی بات ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے سعید بن حکیم کی مسلم بن حبیب کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور مسلم نامی اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ، البتہ ابن حبان نے سعید نامی شخص کے حالات میں اس کا ذکر کیا ہے ، جو اس سے روایت نقل کرنے والا فرد ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17850
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3604)»