مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي مَالِ الْإِنْسَانِ ، وَعَمَلِهِ ، وَأَهْلِهِ . باب: انسان کے مال ، اس کے عمل اور اس کے اہل خانہ کا بیان
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَثَلُ ابْنِ آدَمَ وَمَالِهِ ، وَأَهْلِهِ ، وَعَمَلِهِ ، كَرَجُلٍ لَهُ ثَلَاثَةُ إِخْوَةٍ ، أَوْ ثَلَاثَةُ أَصْحَابٍ : فَقَالَ أَحَدُهُمْ : أَنَا مَعَكَ حَيَاتَكَ ، فَإِذَا مِتَّ فَلَسْتُ مِنْكَ ، وَلَسْتَ مِنِّي ، وَقَالَ الْآخَرُ : أَنَا مَعَكَ ، فَإِذَا بَلَغْتَ تِلْكَ الشَّجَرَةَ فَلَسْتُ مِنْكَ ، وَلَسْتَ مِنِّي ، وَقَالَ الْآخَرُ : أَنَا مَعَكَ حَيًّا وَمَيِّتًا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ابن آدم ، اُس کے مال ، اس کے اہل خانہ اور اس کے عمل کی مثال ، ایسے شخص کی مانند ہے ، جس کے تین بھائی ہوں ، ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) جس کے تین ساتھی ہوں ، اُن میں سے ایک کہے : میں تمہاری زندگی میں تمہارے ساتھ ہوں لیکن جب تم مر جاؤ گے تو میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا اور تمہارا میرے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہو گا ، دوسرا یہ کہے : میں تمہارے ساتھ ہوں ، جب تم اس درخت تک پہنچ جاؤ گے ، تو میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا اور تمہارا مجھ سے کوئی واسطہ نہیں ہو گا ، اور تیسرا یہ کہے : میں زندگی اور موت ( ہر حال میں ) تمہارے ساتھ ہوں“ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔