مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَحَبَّ الدُّنْيَا . باب: اس شخص کا بیان ، جو دنیا سے محبت کرتا ہے
وَعَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - : مَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ أَضَرَّ بِالدُّنْيَا ، وَمَنْ أَرَادَ الدُّنْيَا أَضَرَّ بِآخِرَتِهِ ، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَضُرُّوا بِالْفَانِي لِلْبَاقِي . ¤ وَقَالَ : إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ كَثِيرٍ عُلَمَاؤُهُ ، قَلِيلٍ خُطَبَاؤُهُ ، كَثِيرٍ مُعْطُوهُ قَلِيلٍ سُؤَالُهُ ، فَأَطِيلُوا الصَّلَاةَ ، وَاقْصُرُوا الْخُطْبَةَ . وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ السِّحْرَ وَإِنَّ مِنْ بَعْدِكُمْ زَمَانًا كَثِيرٌ خُطَبَاؤُهُ ، قَلِيلٌ عُلَمَاؤُهُ ، كَثِيرٌ سُؤَالُهُ ، قَلِيلٌ مُعْطُوهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَيْسٍ . ¤ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ” جو شخص آخرت کا ارادہ کرتا ہے ، وہ دنیا کا نقصان کرتا ہے ، اور جو شخص دنیا کا ارادہ رکھتا ہے وہ آخرت کا نقصان کرتا ہے اور میں ان لوگوں کو یہ ہدایت کرتا ہوں کہ وہ باقی ( رہ جانے والی آخرت ) کے لئے ، فانی ( دنیا ) کا نقصان برداشت کر لیں ۔ “ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا : ” تم لوگ ایک ایسے زمانے میں ہو ، جس میں علماء بکثرت ہیں اور خطیب کم ہیں ، دینے والے زیادہ ہیں اور مانگنے والے کم ہیں ، تم لوگ نماز طویل ادا کرو اور خطبہ مختصر دو ، بے شک بعض بیان جادو ہوتے ہیں ، تمہارے بعد ایک ایسا زمانہ آئے گا ، جس میں خطیب زیادہ ہوں گے ، علماء کم ہوں گے ، مانگنے والے زیادہ ہوں گے ، دینے والے کم ہوں گے “” “” ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ، قیس کے علاوہ صحیح کے رجال ہیں ۔