حدیث نمبر: 17813
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ الْآخِرَةَ جَعَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - الْغِنَى فِي قَلْبِهِ ، وَجَمَعَ لَهُ شَمْلَهُ ، وَنَزَعَ الْفَقْرَ مِنْ بَيْنِ عَيْنَيْهِ ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ ، فَلَا يُصْبِحُ إِلَّا غَنِيًّا ، وَلَا يُمْسِي إِلَّا غَنِيًّا . وَمَنْ كَانَتْ نِيَّتُهُ الدُّنْيَا جَعَلَ اللَّهُ الْفَقْرَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ، فَلَا يُصْبِحُ إِلَّا فَقِيرًا ، وَلَا يُمْسِي إِلَّا فَقِيرًا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کی نیت آخرت ہو گی ، اللہ تعالیٰ اس کے دل میں خوشحالی ڈال دے گا اور اس کے معاملات کو اس کے لیے سمیٹ دے گا ، اور غربت کو اس کی آنکھوں کے سامنے سے الگ کر دے گا اور دنیا فرمانبردار ہو کر اس کی طرف آئے گی وہ شخص صبح کے وقت بھی غنی ہو گا ، شام کے وقت بھی غنی ہو گا ، اور جس شخص کی نیت ، دنیا ہو گی اللہ تعالیٰ غربت اس کی آنکھوں کے سامنے کر دے گا وہ شخص صبح کے وقت بھی فقیر ہو گا اور شام کے وقت بھی فقیر ہو گا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17813
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف