مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ . باب: صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دیگر روایات
حدیث نمبر: 1780
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - قَالَ : سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ ، فَصَلَّى حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ ، ثُمَّ أَسْفَرَ بَعْدُ ، ثُمَّ قَالَ : " أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْغَدَاةِ ؟ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے یہ نماز اس وقت ادا کی جب صبح صادق ہو گئی تھی پھر اس کے بعد ( اگلے دن وہ نماز ) آپ نے روشنی میں ادا کی پھر آپ نے فرمایا : صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کرنے والا شخص کہاں ہے ؟ ان دو کے درمیان مخصوص وقت ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔