مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ . باب: صبح کی نماز کے وقت کے بارے میں دیگر روایات
حدیث نمبر: 1781
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الْفَجْرَ يَوْمًا بِغَلَسٍ ، ثُمَّ صَلَّاهَا يَوْمًا بَعْدَ مَا أَسْفَرَ ، ثُمَّ قَالَ : " مَا بَيْنَهُمَا وَقْتٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ صُعَيْرٍ ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ الزُّهْرِيِّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن یزید بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز اندھیرے میں ادا کی پھر ایک دن آپ نے اسے روشنی ہو جانے کے بعد ادا کیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : ان دونوں کے درمیان وقت ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں عبیداللہ بن عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور ان کے حوالے سے زہری کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے ۔