مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُخَافُ عَلَى الْغَنِيِّ مِنْ مَالِهِ وَغَيْرِهِ . باب: خوشحال شخص کے لئے ، اس کے مال وغیرہ کے حوالے سے کس چیز کا اندیشہ ہوتا ہے ؟
حدیث نمبر: 17797
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَالَ الشَّيْطَانُ - لَعَنَهُ اللَّهُ - : لَنْ يَسْلَمَ مِنِّي صَاحِبُ الْمَالِ مِنْ إِحْدَى ثَلَاثٍ ، أَغْدُو عَلَيْهِ بِهِنَّ وَأَرُوحُ بِهِنَّ : أَخْذُهُ مِنْ غَيْرِ حِلِّهِ ، وَإِنْفَاقُهُ فِي غَيْرِ حَقِّهِ ، وَأُحَبِّبُهُ إِلَيْهِ فَيَمْنَعُهُ مِنْ حَقِّهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” شیطان یہ کہتا ہے : مالدار شخص تین میں سے کسی ایک چیز کے حوالے سے مجھ سے محفوظ نہیں رہتا ، میں صبح و شام وہ چیزیں اس کے پاس لے کے جاتا ہوں ، وہ مال کو ناجائز طریقے سے حاصل کرتا ہے ، اسے ناحق طور پر خرچ کرتا ہے ، اور میں مال کو اس کے نزدیک محبوب کر دیتا ہوں ، تو وہ اس مال کا حق ادا نہیں کرتا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔