مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ لَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ . باب: ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے
حدیث نمبر: 17788
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : لَقَدْ كُنَّا نَقْرَأُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ مِنْ ذَهَبٍ وَفِضَّةٍ لَابْتَغَى إِلَيْهِمَا آخَرَ ، وَلَا يَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم یہ پڑھا کرتے تھے : ” اگر ابن آدم کی سونے اور چاندی کی دو وادیاں ہوں ، تو وہ اُن کے ہمراہ ایک اور کا طلب گار ہو گا ، ابن آدم کا پیٹ صرف مٹی بھر سکتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس شخص کی توبہ قبول کرتا ہے جو توبہ کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں ۔