مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ التَّعَرُّضِ لِنَفَحَاتِ رَحْمَةِ اللَّهِ . باب: اللہ تعالیٰ کی رحمت کے جھونکوں کے درپے ہونا
حدیث نمبر: 17713
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ لِرَبِّكُمْ فِي أَيَّامِ دَهْرِكُمْ نَفَحَاتٍ ، فَتَعَرَّضُوا لَهَا ; لَعَلَّ أَحَدَكُمْ أَنْ يُصِيبَهُ مِنْهَا نَفْحَةٌ لَا يَشْقَى بَعْدَهَا أَبَدًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَمَنْ عَرَفْتُهُمْ وُثِّقُوا . ¤محمد محی الدین
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ہر وقت میں ، تمہارے پروردگار کی رحمت کے جھونکے ہوتے ہیں ، تو تم ان کے درپے ہوا کرو ، ہو سکتا ہے تم میں سے کسی ایک کو ان میں سے کوئی جھونکا نصیب ہو جائے ، اور وہ ( شخص ) اُس کے بعد کبھی بد نصیب نہ ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں اور جن سے میں واقف ہوں ، اُن کی توثیق کی گئی ہے ۔