مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ لَوْلَا أَهْلُ الطَّاعَةِ هَلَكَ أَهْلُ الْمَعْصِيَةِ . باب: اگر اہل طاعت نہ ہوتے ، تو اہل معصیت ہلاکت کا شکار ہو جاتے
حدیث نمبر: 17691
وَعَنْ مُسَافِعٍ الدِّيلِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْلَا عِبَادٌ لِلَّهِ رُكَّعٌ ، وَصِبْيَةٌ رُضَّعٌ ، وَبَهَائِمُ رُتَّعٌ ، لَصُبَّ عَلَيْكُمُ الْعَذَابُ صَبًّا ، ثُمَّ رَضَّ رَضًّا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مسافع دیلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر اللہ تعالیٰ کے رکوع کرنے والے ( یعنی عبادت گزار ) بندے نہ ہوتے ، اور دودھ پیتے بچے نہ ہوتے اور چرنے والے جانور نہ ہوتے ، تو تم پر عذاب انڈیل دیا جانا تھا اور پھر کچل دیا جانا تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن سعد بن عمار ہے اور وہ ضعیف ہے ۔