مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَافَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ . باب: جب آدمی کو اس حوالے سے اندیشہ ہو ، تو وہ کیا پڑھے ؟
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : شَهِدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ أَبِي بَكْرٍ - أَوْ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ " . ثُمَّ قَالَ : " أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى مَا يُذْهِبُ صَغِيرَ ذَلِكَ وَكَبِيرَهُ ؟ قُلِ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُشْرِكَ بِكَ وَأَنَا أَعْلَمُ ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا أَعْلَمُ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ : عَمْرِو بْنِ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيِّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مجھے یہ بات بتائی : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا : ” تم لوگوں میں شرک چیونٹی کے رینگنے سے زیادہ خفی ہے ، پھر آپ نے فرمایا : کیا میں اس چیز کے بارے میں تمہاری رہنمائی نہ کروں ؟ جو اس ( شرک کے ) چھوٹے یا بڑے ( یعنی ہر قسم کے شرک ) کو رخصت کر دے گی ، تم یہ پڑھو : ” اے اللہ ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں اور میں اس کا علم رکھتا ہوؤں ، اور میں اس حوالے سے تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں ، جس کے بارے میں مجھے علم نہ ہو ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد عمرو بن حصین عقیلی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے ۔