مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّيَاءِ . باب: ریاکاری کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ فِي جَهَنَّمَ لَوَادِيًا تَسْتَعِيذُ جَهَنَّمُ مِنْ ذَلِكَ الْوَادِي فِي كُلِّ يَوْمٍ أَرْبَعَمِائَةِ مَرَّةٍ ، أُعِدَّ ذَلِكَ الْوَادِي لِلْمُرَائِينَ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَامِلِ كِتَابِ اللَّهِ ، وَالْمُتَصَدِّقِينَ فِي غَيْرِ ذَاتِ اللَّهِ ، وَالْحَاجِّ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ ، وَالْخَارِجِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ : يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدَوَيْهِ ، عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جہنم میں ایک وادی ہے ، جہنم بھی روزانہ چار سو مرتبہ اس وادی سے پناہ مانگتی ہے ، وہ وادی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے تعلق رکھنے والے ، دکھاوا کرنے والے لوگوں کے لئے بنائی گئی ہے ، جو اللہ تعالیٰ کے غیر کے لئے ، اللہ کی کتاب کا علم حاصل کرتے ہیں ( یا اللہ تعالیٰ کے غیر کے لیے ) صدقہ کرتے ہیں ، بیت اللہ کا حج کرتے ہیں ، اور ( غیر کے لیے ) اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد یحیی بن عبداللہ بن عبدویہ کے حوالے سے ، ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔