مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي سِعَةِ رَحْمَةِ اللَّهِ ، وَمَغْفِرَتِهِ لِلذُّنُوبِ ، وَقَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَذَهَبَ اللَّهُ بِكُمْ " .
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ " . وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ لِيَغْفِرَ لَهُمْ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ : " كَفَّارَةُ الذَّنْبِ النَّدَامَةُ " فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” گناہ کا کفارہ ندامت ہے ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے : ” اگر تم لوگ گناہ نہ کرو ، تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا ، جو گناہ کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کر دے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے صرف ان الفاظ کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے : ” گناہ کا کفارہ ، ندامت ہے ۔ “
طبرانی نے یہ معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اسے امام بزار نے بھی نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن مالک نکری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔