مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَسْتَغْفِرُ وَيَتُوبُ كُلَّمَا أَذْنَبَ . باب: جو شخص ، جب بھی گناہ کرے ، تو استغفار اور توبہ کرے ، اس کے بارے میں جو منقول ہے
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : جَاءَ حَبِيبُ بْنُ الْحَارِثِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي رَجُلٌ مِقْرَافٌ . قَالَ : " فَتُبْ إِلَى اللَّهِ يَا حَبِيبُ " . قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَتُوبُ ثُمَّ أَعُودُ . قَالَ : " فَكُلَّمَا أَذْنَبْتَ فَتُبْ " . قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِذًا تَكْثُرُ ذُنُوبِي ، قَالَ : " عَفْوُ اللَّهِ أَكْبَرُ مِنْ ذُنُوبِكَ يَا حَبِيبُ بْنَ الْحَارِثِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : حبیب بن حارث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں گناہ گار شخص ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے حبیب ! تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں توبہ کرتا ہوں ، پھر وہی گناہ کر لیتا ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم جب بھی گناہ کا ارتکاب کرو ، تم توبہ بھی کر لو ! اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ایسی صورت میں ، تو میرے گناہ زیادہ ہو جائیں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے حبیب بن حارث ! اللہ تعالیٰ کا معاف کرنا ، تمہارے گناہوں سے زیادہ بڑا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ذکوان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔