حدیث نمبر: 17522
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فَنَدِمَ غَفَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ ذَلِكَ الذَّنْبَ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَسْتَغْفِرَهُ ، وَمَنْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ نِعْمَةً فَعَلِمَ أَنَّهَا مِنَ اللَّهِ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ شُكْرَهَا مِنْ قَبْلِ أَنْ يَحْمَدَهُ عَلَيْهَا ، وَمَنْ كَسَاهُ اللَّهُ ثَوْبًا فَعَلِمَ أَنَّ اللَّهَ هُوَ الَّذِي كَسَاهُ ، لَمْ يَبْلُغِ الثَّوْبُ رُكْبَتَيْهِ حَتَّى يُغْفَرْ لَهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ : فِي أَحَدِهِمَا بَزِيعُ بْنُ حَسَّانٍ أَبُو الْخَلِيلِ ، وَفِي الْآخَرِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمِنْقَرِيُّ ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص گناہ کا ارتکاب کرے اور پھر ندامت کا شکار ہو جائے ، اللہ تعالیٰ اس کے مغفرت طلب کرنے سے پہلے ، اس شخص کے اس گناہ کی مغفرت کر دیتا ہے ، اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ کوئی نعمت عطا کرے اور وہ شخص یہ بات جانتا ہو ( یعنی اس بات پر ایمان رکھتا ہو ) کہ وہ نعمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اس نعمت کا شکر نوٹ کر لیتا ہے ، اس سے پہلے کہ اس شخص نے اس نعمت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی ہو ، اور جس شخص کو اللہ تعالیٰ لباس پہننے کے لئے دے اور وہ شخص یہ بات جانتا ہو کہ یہ اللہ تعالیٰ ہی نے اسے پہننے کے لیے دیا ہے ، تو اس لباس کے اس کے گھٹنوں تک پہنچنے سے پہلے اس شخص کی مغفرت ہو جاتی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک میں ایک راوی بزیع بن حسان ابوخلیل ہے اور دوسری میں ایک راوی سلیمان بن داؤد منقری ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17522
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (839) اخرجه احمد فى المسند (435/3)»