مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ النَّدَامَةِ عَلَى الذَّنْبِ . باب: گناہ پر ندامت کا شکار ہونا
حدیث نمبر: 17521
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْعَبْدَ لَيُذْنِبُ ذَنْبًا فَإِذَا ذَكَرَهُ أَحْزَنَهُ مَا صَنَعَ ، فَإِذَا نَظَرَ اللَّهُ إِلَيْهِ أَحْزَنَهُ مَا صَنَعَ غَفَرَ لَهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کوئی بندہ کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے ، پھر جب اسے اس کا خیال آتا ہے ، تو اپنا وہ عمل اسے غمگین کر دیتا ہے ، جب اللہ تعالیٰ اس کی طرف سے یہ بات دیکھتا ہے کہ وہ اپنے کئے ہوئے پر غمگین ہے ، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن محبر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔