مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ خَافَ مِنْ ذُنُوبِهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اپنے گناہوں سے خوفزدہ ہو
حدیث نمبر: 17494
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ : " يَا ابْنَ آدَمَ ، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا فَعَلْتَ ؟ قَالَ : مِنْ مَخَافَتِكَ ، قَالَ : فَتَلَقَّاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” پروردگار نے فرمایا : اے ابن آدم ! تم نے جو کیا ایسا کیوں کیا ؟ اس نے جواب دیا : تیرے خوف کی وجہ سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو پروردگار نے اُس ( یعنی مغفرت ) کے ہمراہ اُس سے ملاقات کی ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔