حدیث نمبر: 17472
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ : أَنَّ رَجُلًا مَرَّتْ بِهِ امْرَأَةٌ فَأَحْدَقَ بَصَرَهُ إِلَيْهَا ، فَمَرَّ بِجِدَارٍ فَمَرَسَ وَجْهُهُ ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَجْهُهُ يُسِيلُ دَمًا ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَجَّلَ عُقُوبَةَ ذَنْبِهِ فِي الدُّنْيَا ، وَإِذَا أَرَادَ بِهِ غَيْرَ ذَلِكَ أَمْهَلَ عَلَيْهِ بِذُنُوبِهِ حَتَّى يُوَافَى بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، كَأَنَّهُ عِيرٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص کے پاس سے ، ایک عورت گزری ، وہ مسلسل اس عورت کی طرف دیکھتا رہا اس شخص کا گزر ایک دیوار کے پاس سے ہوا ( یعنی وہ شخص ایک دیوار سے ٹکرایا ) اور اس کا چہرہ زخمی ہو گیا ، جب وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، تو اس کے چہرے سے خون بہہ رہا تھا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے اس کام کا ارتکاب کیا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے ، تو اس کے گناہ کی سزا دنیا میں اسے جلدی دے دیتا ہے ، اور جب کسی بندے کے بارے میں ، اس کے علاوہ ارادہ کرے تو اس کے گناہوں کے بارے میں اسے مہلت دیتا ہے ، یہاں تک کہ قیامت کے دن اُسے پورا بدلہ عطا کرے گا ، جو ” عیر “ پہاڑ کی مانند ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التوبة / حدیث: 17472
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید