مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ أَدْعِيَةِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ . باب: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی دعاؤں کا بیان
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كُنَّا إِذَا دَعَوْنَا قُلْنَا : اللَّهُمَّ اجْعَلْ عَلَيْنَا صَلَاةَ قَوْمٍ أَبْرَارٍ ، لَيْسُوا بِأَئِمَّةٍ وَلَا فُجَّارٍ ، يَقُومُونَ اللَّيْلَ ، وَيَصُومُونَ النَّهَارَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ ، وَثَّقَهُ أَبُو نُعَيْمٍ وَغَيْرُهُ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب ہم دعا کرتے تھے تو ہم یہ کہتے تھے : «اللَّهُمَّ اجْعَلْ عَلَيْنَا صَلَاةَ قَوْمٍ أَبْرَارٍ ، لَيْسُوا بِأَئِمَّةٍ وَلَا فُجَّارٍ ، يَقُومُونَ اللَّيْلَ ، وَيَصُومُونَ النَّهَارَ» ” اے اللہ ! نیک لوگوں کا درود ( یعنی ان پر نازل ہونے والی رحمت ) ہم پر نازل فرما ، وہ نیک لوگ جو نہ گناہگار ہیں ، نہ فاجر ہیں ، جو راتوں کو نوافل پڑھتے ہیں اور دن میں روزے رکھتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن سعد ہے ، جسے ابونعیم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔