مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
حدیث نمبر: 17405
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : " بِحَسْبِ امْرِئٍ يَدْعُو أَنْ يَقُولَ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي ، وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرمایا کرتے تھے : ” آدمی کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ دعا کرتے ہوئے یہ کہے : «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي ، وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ» ” اے اللہ ! تو میری مغفرت کر دے ، تو مجھ پر رحم کر ، اور تو مجھے جنت میں داخل کر دینا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ حسن الحدیث ہے ۔