حدیث نمبر: 17382
وَعَنْ جَابِرٍ رَفَعَهُ قَالَ : كَانَ يَقُولُ : " يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ " ، قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، تَخَافُ عَلَيْنَا وَقَدْ آمَنَّا بِمَا جِئْتَ ؟ قَالَ : " إِنَّ الْقُلُوبَ " ، وَأَشَارَ الْأَعْمَشُ بِإِصْبَعَيْنِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ مرفوع روایت کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ پڑھا کرتے تھے : «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ»
” اے دلوں کو پھیرنے والے ! تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھنا“ ۔
ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا آپ کو ہمارے بارے میں اندیشہ ہے ؟ جبکہ ہم اس پر ایمان لا چکے ہیں ، جو آپ لے کر آئے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک قلوب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ( یعنی اس کے بعد راوی نے پوری روایت نقل کی ہے ) ۔ اعمش نامی راوی نے اپنی دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے
یہ روایت بیان کی تھی ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17382
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2318)»