مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا سَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاتِهِ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَذُنُوبِي كُلَّهَا ، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي ، وَارْزُقْنِي ، وَاجْبُرْنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . ¤سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے جب بھی تمہارے نبی کے پیچھے نماز ادا کی تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے ہوئے سنا : «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَذُنُوبِي كُلَّهَا ، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي ، وَارْزُقْنِي ، وَاجْبُرْنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»
” اے اللہ ! تو میری خطاؤں اور میرے تمام ذنوب کی مغفرت کر دے ! اے اللہ ! تو مجھے عزم و ہمت دے ، مجھے رزق دے اور صالح اعمال اور صالح اخلاق کے بارے میں میری رہنمائی فرما ، کیونکہ ان ( اخلاق و اعمال ) کے صالح کی طرف رہنمائی کرنا ، اور ان ( اخلاق و اعمال ) میں سے برے سے پھیر دینا ، صرف تو ہی کر سکتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔