مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا سَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ انْصَرَفَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَعَمْدِي ، اللَّهُمَّ اهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے جب بھی تم لوگوں کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی ، تو ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے فارغ ہونے کے بعد ، یہ دعا کرتے ہوئے سنا : «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَعَمْدِي ، اللَّهُمَّ اهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»
” اے اللہ ! تو میری خطا کی ، میرے جان بوجھ کر کیے گئے کی ، مغفرت کر دے ، اے اللہ ! تو نیک اعمال اور اچھے اخلاق کی طرف میری رہنمائی فرما ! کیونکہ اُن ( یعنی اخلاق اور اعمال کے ) اچھے کی طرف رہنمائی ، صرف تو ہی کر سکتا ہے اور اُن ( یعنی اخلاق اور اعمال ) کے برے سے ، صرف تو ہی پھیر سکتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔