مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
حدیث نمبر: 17358
وَعَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : لَقِيتُ شَيْخًا بِالشَّامِ فَقُلْتُ : أَسَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
عون بن عبداللہ بیان کرتے ہیں : شام میں میری ملاقات ایک بزرگ سے ہوئی ، میں نے دریافت کیا : کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات سنی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے : «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا »
” اے اللہ ! تو ہماری مغفرت کر دے ، اور ہم پر رحم فرما ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔