حدیث نمبر: 17341
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا رَفَعَ قَوْمٌ أَكُفَّهُمْ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - يَسْأَلُونَهُ شَيْئًا ، إِلَّا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَضَعَ فِي أَيْدِيهِمُ الَّذِي سَأَلُوا " . قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ فِي السُّنَنِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب بھی کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہاتھ اُٹھا کر اس سے کوئی چیز مانگتے ہیں ، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ حق ہے کہ وہ اُن کے ہاتھوں میں وہ چیز ڈال دے ، جو انہوں نے مانگی ہے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ” سنن “ میں ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17341
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6142)»