مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ ذُكِرَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جس کے سامنے نبی اکرم ﷺ کا ذکر مبارک ہو اور وہ آپ ﷺ پر درود نہ بھیجے
حدیث نمبر: 17310
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ : " آمِينَ ، آمِينَ ، آمِينَ " . قَالَ : ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا ، وَفِيهِ جَارِيَةُ بْنُ هَرِمٍ الْفُقَيْمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : آمین ، آمین ، آمین ! اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، یہ روایت امام بزار نے اسی طرح نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی جاریہ بن ہرم فقیمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔