مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ . باب: دعا میں ، اور اس کے علاوہ ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرَ صَلَوَاتٍ ، وَحَطَّ عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ ، وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " مَا صَلَّى عَلَيَّ عَبْدٌ مِنْ أُمَّتِي صَادِقًا بِهَا فِي قَلْبِ نَفْسِهِ " . وَزَادَ : " وَكَتَبَ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ " . ¤سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اپنی طرف سے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا ، اور اس کے دس گناہ دور کر دے گا ، اور اس کے دس درجات بلند کر دے گا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” میری امت کا جو بھی فرد سچے دل کے ساتھ مجھ پر درود بھیجے گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” وہ اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کر لے گا ۔ “