حدیث نمبر: 17284
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : كُنْتُ قَائِمًا فِي رَحَبَةِ الْمَسْجِدِ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَارِجًا مِنَ الْبَابِ الَّذِي يَلِي الْمَقْبَرَةَ ، فَلَبِثْتُ شَيْئًا ، ثُمَّ خَرَجْتُ عَلَى أَثَرِهِ فَوَجَدْتُهُ قَدْ دَخَلَ حَائِطًا مِنَ الْأَسْوَافِ ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، فَسَجَدَ سَجْدَةً فَأَطَالَ السُّجُودَ فِيهَا ، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبَادَيْتُ لَهُ ، فَقُلْتُ : بِأَبِي وَأُمِّي ، سَجَدْتَ سَجْدَةً أَشْفَقْتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدْ تَوَفَّاكَ مِنْ طُولِهَا ، فَقَالَ : " إِنَّ جِبْرِيلَ بَشَّرَنِي : أَنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيَّ سَلَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں مسجد کے صحن میں کھڑا ہوا تھا ، اسی دوران میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس دروازے سے باہر تشریف لے گئے ہیں ، جو قبرستان کی طرف ہے ، میں پہلے تھوڑی دیر رکا رہا ، پھر میں آپ کے پیچھے نکل کھڑا ہوا ، میں نے آپ کو پایا کہ آپ ” اسواف “ میں موجود ایک باغ کے اندر تشریف لے گئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا ، پھر آپ نے دو رکعات ادا کیں ، آپ اس دوران سجدے میں چلے گئے اور آپ نے اس دوران طویل سجدہ کیا ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو میں آپ کے سامنے آیا میں نے عرض کی : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، آپ نے ایسا سجدہ کیا کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات نہ دے دی ہو ، کیونکہ آپ کا سجدہ بہت طویل تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جبرائیل نے مجھے یہ خوشخبری دی ہے کہ جو شخص مجھ پر درود بھیجے گا ، اللہ تعالیٰ اس پر رحمت نازل کرے گا اور جو شخص مجھ پر سلام بھیجے گا ، اللہ تعالیٰ اس پر سلامتی نازل کرے گا ۔ “

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17284
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (847) اخرجه احمد فى المسند (1664)»