مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ . باب: مغرب کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1728
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ : كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ وَنَنْصَرِفُ إِلَى السُّوقِ ، وَلَوْ رَمَى أَحَدُنَا بِنَبْلٍ لَأَبْصَرْتَ مَوَاقِعَ نَبْلِهِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ صَالِحٌ مَوْلَى التَّوْأَمَةِ ، وَقَدِ اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمُرِهِ ، قَالَ ابْنُ مَعِينٍ : سَمِعَ مِنْهُ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ . وَهَذَا مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کرتے تھے ، پھر ہم بازار واپس چلے جاتے تھے ، اگر ہم میں سے کوئی ایک شخص تیر پھینکتا ، تو تم اس تیر کے گرنے کی جگہ کو دیکھ سکتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے ، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی صالح مولی تو امہ ہے ، جو آخری عمر میں اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ، یحییٰ بن معین کہتے ہیں : ابن ابوذئب نے اختلاط سے پہلے اس سے سماع کیا تھا ، اور یہ روایت ابن ابوذئب نے اس سے نقل کی ہے ۔