مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ . باب: مغرب کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1727
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُنَّا نُصْلِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ نَرْجِعُ إِلَى مَنَازِلِنَا وَهِيَ مِيلٌ وَأَنَا أُبْصِرُ مَوَاقِعَ النَّبْلِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ التِّرْمِذِيُّ وَاحْتَجَّ بِهِ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کر لیتے تھے ، پھر ہم اپنے گھر واپس چلے جاتے تھے ، جو ایک میل کے فاصلے پر ہوتا تھا ، اور میں اُس وقت تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ لیتا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے ، عبداللہ بن محمد بن عقیل سے نقل کی ہے ، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ، امام ترمذی نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے ، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اس سے استدلال کیا ہے ۔