مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ . باب: مغرب کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1729
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ نَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالُوا : كُنَّا نُصْلِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ ثُمَّ نَنْصَرِفُ ، فَنَتَرَامَى حَتَّى نَأْتِيَ دِيَارَنَا ، فَمَا يَخْفَى عَلَيْنَا مَوَاقِعُ سِهَامِنَا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
علی بن بلال نے ، کچھ انصار کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : وہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کرتے تھے ، پھر ہم واپس چلے جاتے تھے ، ہم دوڑتے ہوئے جاتے تھے ، یہاں تک کہ ہم اپنے علاقے میں پہنچ جاتے تھے ، تو ہم میں سے کسی ایک پر ، اُس کے تیر کے گرنے کی جگہ مخفی نہیں رہتی تھی ۔ ( یعنی اتنی روشنی ہوتی تھی کہ اتنی دور تک نگاہ کام کرتی تھی ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔